زبُو. Chapter 72

1 اَے خُدا! بادشاہ کو اپنے احکام اور شاہزادہ کو اپنی صداقت عطا فرما۔
2 وہ صداقت سے تیرے لوگوں کی اور اِنصاف سے تیرے غریبوں کی عدالت کریگا۔
3 اِن لوگوں کے لئے پہاڑوں سے سلامتی کے اور پہاڑیوں سے صداقت کے پھل پیَدا ہونگے۔
4 وہ اِن لوگوں کے غریبوں کی عدالت کریگا۔ وہ مُحتاجوں کی اوُلاد کو بچائیگا۔ اور ظالِم کو ٹُکڑے ٹُکڑے کر ڈالے گا۔
5 جب تک سورج اور چاند قائم ہیں لوگ نسل در نسل تجھ سے ڈرتے رہینگے۔
6 وہ کٹی ہوئی گھاس پر مینہ کی مانِند اور زمین کو سیراب کرنے والی بارش کی طرح نازل ہوگا۔
7 اُسکے ایّامیں صادق برومند ہونگے اور جب تک چاند قائم ہے خوب امن رہیگا۔
8 اُسکی سلطنت سُمندر سے سُمندر تک اور دریایِ فرؔات سے زمین کی انتہا تک ہو گی۔
9 بیابان کے رہنے والے اُسکے آگے جھُکینگے اور اُسکے دُشمن خاک چاٹینگے۔